• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

 پابندی کے 70روز  بعد مسجد اقصی میں نماز جمعہ  ادا کی جائے گی، عکرمہ صبری

بدھ 06-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
 پابندی کے 70روز  بعد مسجد اقصی میں نماز جمعہ  ادا کی جائے گی، عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) واضح رہےکہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے صہیونی حکام فلسطینی مسلمانوں کومتعدد مرتبہ مسجد اقصی سےحفاظتی انتظامات کا بہانہ بناکر بےدخل کر چکی ہے تاہم  تمام مسلم امہ کے لیے قبلہ اول کےبیرونی دروازے کھول دیے گئے ہیں جس کے بعد آئندہ آنے والے جمعہ کا اجتماع مسجد کے صحن میں منعقد ہوگا، الشیخ عکرمہ صبری

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 70روز سے نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے بند مسجد  اقصیٰ کو  فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور  کی اجازت کے بعد مسجد کے بیرونی دروازے کو نماز جمعہ کے لیے کھولے جانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اقصی مسجد کے طویل صحن میں مسلمان نماز  جمعہ ادا کرسکیں۔

شیخ عکرمہ کی جانب سے کورونا وائرس  کے حوالے سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ  مسجد میں جمعہ کے اجتماع میں احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے وزارت صحت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل  کیا جائے تاکہ مسجد پرمزید پابندی لگانے کے جواز کو رد کیا جاسکے  ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں نماز ادا کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد مخصوص نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز جمعہ کا ایک خاص کردار اور ایک خاص مقام  ہے جس کے لیے توقع کرتا ہوں کہ نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ مسلمان اقصیٰ میں نماز پڑھنے کے پیاسے ہیں ساتھ ہی مسجد اقصی کے دروازے بوڑھے ،بچے، جوان نیز ہرعمر کے تمام مسلمانوں کے لئے کھلے ہیں اور ہر نمازی کا حق ہے کہ وہ مسجد میں آزادی سےنماز کی ادائیگی کی بھر پور  سعادت حاصل کرے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کو بڑھنے سے روکنے کی تدبیر کے طور پر مسجد اقصی پر نمازیں ادا کرنے اور اجتماعات پر پابندی کے  70دن  بعد مسجد اقصیٰ میں پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی کے فریضے کی بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Tags: الشیخ عکرمہ صبریصہیونیئزمفلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امورمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.