(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غاصب صہیونی جیل انتظامیہ کے کئی روز کے تشدد کے نتیجے میں فلسطینی قیدی ہلاکت کے نزدیک ہسپتال لایا گیا۔
قیدی کلب برائے فلسطینی اسیران کے مطابق گزشتہ روز الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی نوجوان عيسٰى الطيطی کوقابض صہیونی جیل انتظامیہ نے کئی روز کے بد ترین تشدد اور ناقابل برداشت اذیتوں کے نتیجے میں اس وقت حدہاسہ ہسپتال منتقل کیا جب وہ ہلاکت کے نزدیک پہنچ گیا۔
قیدی کلب کے مطابق قیدی عیسٰی الطيطی کو صہیونی غیر قانونی حراستی مرکز میں گزشتہ 29 دسمبر، 2019 سے مسلسل نظر بندی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان کی حالت بگڑ نے کی صورت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الطیطی کے خلاف صہیونی عدالت میں اب تک کوئی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا ہے تاہم نوجوان کی غیر قانونی حراست کے عمل میں تاحال کوئی نرمی نہیں لائی گئی ہے۔