(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کے سینئر افسر نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل پر بھرپور حملہ کرے گی تاہم اسرائیل ماضی کے بر خلاف کسی بھی حملے کا غیر معمولی طریقے سے جواب دے گی۔
قابض ریاست کے معروف اخبار "اسرائیل ٹُوڈے”میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں شمالی محاذ کی کمان کے ایک جنرل نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ مستقبل قریب میں اسرائیل پر بھرپور حملے کی تیار ی کررہی ہے ، شمالی سرحد ایسی کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے ساتھ کئی روز تک لڑائی جاری رہ سکتی ہے۔
خفیہ معلومات کے مطابق حزب اللہ کا حملہ شدید اور خطرناک ہوسکتا ہے تاہم صیہونی جنرل نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ اگراسرائیل پر حملہ ہوا تو ان فوج ماضی کے بر خلاف کسی بھی حملے کا غیر معمولی طریقے سے جواب دے گی ۔