(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر صیہونی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کردی جس سے 16 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ، گزشتہ جمعہ کے روز قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں دير جرير میں فلسطینی اراضی پر غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی اور قابض ریاست کے خلاف پر امن احتجاج کیا ۔
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے جبکہ براہ راست فائرنگ بھی کی ، جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 فلسطینی زخمی ہوگئے اور متعدد بے ہوش ہوگئے ۔
گزشتہ سال 23 دسمبر کو غیر قانونی صیہونی آباد کاروں نے قابض صیہونی فوج کے حفاظی حصار میں دیر جریر کے علاقے میں "شرفات کی پہاڑیوں "پر ایک فوجی چو کی قائم کرنا شروع کی جس میں بستی کا قیام بھی شامل تھا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 250 غیر قانونی صیہونی بستیاں ہیں تقریبا 630،000 غیر قانونی صیہونی آباد کار جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقوں میں 210،000 اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دیگر حصوں میں 420،000 غیر قانونی آبادکار آباد ہیں جن کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ۔