(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے امریکی سفیر کے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کو بڑھانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈ مین کا بیان جنگل کے قانون کی طرف اشارہ کرتاہےجس کے سبھی پر تلخ نتائج برآمد ہوں گے۔”
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست کے مظلام کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بین القوامی تعلقات کے سربراہ باسم نعیم نے قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں امریکا کی جانب سے متعین سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حقیقت میں ، فریڈمین کسی ایسے بڑے ملک کے سفیر کی حیثیت سے برتاؤ نہیں کرتے جس کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا پابند ان کے بیانات اور رویہ ایک انتہا پسند آباد کار کے طور پر کام کرتا ہے جو انتشار اور عدم استحکام کو ہوا دیتا ہے۔
انھوں نےکہا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان جنگل کے قانون کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کے سبھی پر تلخ نتائج برآمد ہوں گے۔”
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے 11 روز قبل جنین میں مردہ پائے جانے والے ایک غیر قانونی آباد کار کے اہلخانہ کے گھر کے دورے کے دوران آبادکار کے قتل کے جواب میں مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی آباد کاری کی رفتار کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔