(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی زندان سے 19 سال بعد رہائی پانے والے فلسطینی مالک ناجح بکیرات کے والد کو صیہونی فوج نے رہائی کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتارکرلیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامک اوقاف کے نائب ڈائریکٹر اور اسرائیلی زندان میں 19 سا ل بغیر کسی جرم کے قید کاٹ کر رہا ہونے والے مالک ناجح بکیرات کے والد الشيخ ناجح بكيرات کو صیہونی فوج نے اپنے بیٹے کی رہائی کی خوشی میں کسی قسم کی کوئی تقریب سے روکنے کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر صورباھر میں ان کی رہائش گاہ سے دوبارہ گرفتارکرلیا ہے ، الشيخ ناجح بكيرات کو ایک ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد صیہونی فوج نے آج صبح ہی رہا کیا تھا جبکہ ان کے بیٹے مالک ناجح بكيرات کو گزشتہ روز 19 سال تک قید رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔