(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی زندانوںمیں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے اوراپنی جوانی کے قیمتی ماہ و سال گذارنے کے بعد فلسطینی قیدی 19سال بعد اپنےگھر واپس آگیا۔
گزشتہ روز صہیونی عقوبت خانوں میں 19سال غاصب فوج کےبدترین مظالم سہ کر رہائی پانے والا فلسطینی قیدی مالك ناجح بكيرات جواپنی قید سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے خاندان کے ساتھ رہا کرتا تھا،کو قابض فوج نےاس کی شادی کے چند ماہ بعد ہی بے بنیاد الزامات کی پاداش میںپر تشدد کارروائی کے بعدصہیونی انتظامی جیل میں ڈال دیاجہاں جیل ہی میں اسے اپنی بیٹی لینا کی پیدائش کی خبر ملی جسے گزشتہ روز 19 سال بعد باپ نے پہلی بار ملاقات کی ۔
قابض صہیونی فوج کی غیر قانونی حراست سےفلسطینی قیدی مالك ناجح بكيرات کی نا ممکن رہائی بالآخر ممکن ہوئی تاہم صہیونی زندانوںمیں ابھی ہزاروں بےگناہ فلسطینی قیدی سزائیں کاٹتے ہوئے رہائی کے منتظر ہیں ۔