(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارت کے اس اقدام پر پاکستان میں رہنے والے کشمیری اپنے پیاروں کے لیے فکر مند ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کل جماعت حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق قابض بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آنے والےکشمیری شہریوں کو ویزے کی موجودگی کے باوجود بھارتی علاقے امرتسر سے ہی واپس بھیج دیا۔
حریت رہنما کےمطابق 50 کشمیریوں کو ویزا کے باوجود پاکستان آنے نہیں دیا گیا تاہم مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آنے والےکشمیری شہریوں میں بچے، خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔
بھارتی حکام کے کشمیری شہریوں کو روکے جانے کے بعد پاکستان میں موجود ان کے رشتے دار شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں بھارتی حکام کے اقدام پر مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں ان تمام افراد کے رشتے دار پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔