(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجیوں نے اپنے جوتوں اور لاٹھیوں کی مدد سے مقامی فلسطینی مزدوروں کے پھل اور سبزیوں کے اسٹالوں پر لوٹ مار مچادی۔
ذرائع کےمطابق آج صبح قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی شہر جینن کے علاقے برطعہ کے جنوبی دروازے پر واقع فلسطینی باشندوں کے اشیائے خوردونوش کے چھوٹے سے بازار پردھاوا بول دیا جس کےبعد صہیونی فوجی اہلکاروں نے روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء کے اس بازار میں فلسطینی پھلوں اور سبزی فروشوں کےاسٹالوں پر لوٹ مار مچاتے ہوئے درجنوں اسٹال تباہ کردیے۔
صہیونی فوجیوں نے اپنےجوتوں اور لاٹھیوں کی مدد سے سبزیوں اور پھلوں کو فروخت کیے جانے کے قابل نہیں چھوڑا جس کے نتیجے میں غاصب ریاست کے حکام کے ہاتھوں معاشی تنگی سےدو چار متعدد فلسطینیوں کے روزگار کو بھاری نقصان پہنچا تاہم صہیونی فوجی اہلکاروں نےسبزی پھل کے اسٹالوں کی بربادی کے بعداسٹالوں پر موجود مزدوروں کو باقی بچ جانے والا مال سمیٹنے سے بھی روک دیا ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں فلسطینیوں کودن یا رات کے کسی بھی لمحے میں غاصب فوج اور صہیونی آباد کاروں کی صہیونیت سے بھری شر انگیزیوں کا سامنا رہتا ہے ۔