(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست اسرائیل اور مراکش کے مابین مختلف شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کے خلاف مراکشی عوام کے احتجاجی مظاہرے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم افریقی ملک مراکش میں امریکی اسرائیلی وفد کی آمد پردونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کو نامنظور کرتے ہوئے مراکشی شہر طنجہ میں عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجا جی مظاہرے کیے گئےجن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
حکومت مخالف ان مظاہروں میں عوام اور دیگر سیاسی و سماجی اداروں کی جانب سے شریک ہونے والے افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں مراکش کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ مراکشی عوام نے فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے مراکش کے لیے ال اسرائیل ایئر لائنز کے تجارتی طیارے کی پہلی براہ راست پرواز کےذریعے صہیونی وفد ٹرمپ کےداماد جیریڈ کشنر کے ہمراہ رباط پہنچا ہےجہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔