(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں صحت و خوراک کی ناقص صورت حال کے باعث عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ باقی دوسرے علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی وزارت صحت کی جانب سےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق 289 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد اب عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 806 2526 ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست میں صہیونی حکام کی جانب سےغاصب فوج اور آبادکاروں کو فلسطینیوں کو ہر طرح کے نقصان پہنچانے کی آزادی دیے جانے کے بعد فلسطینی عوام کی خیمہ بستیوں میں خوراک اور صحت کے ناقص صورت حال کے باعث غزہ کے رہائشی فلسطینی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔