(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں آبادکار سڑک کو دونو ں جانب سے گھیرے میں لے کر آنے جانے والے راہگیر اور سواروں کو شناخت کے بعد تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں یہودی آباد کار شر پسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جنوبی نابلس کی شاہراہ کو گھیرے میں لے کر آنےجانے والی فلسطینی باشندوں کی گاڑیوں اور پیدل چلنے وانے راہگیروں پرپتھراؤ کیا جس کی زدمیں آکر متعددفلسطینی باشندےشدید زخمی ہوئے جبکہ ان کی گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ صہیونی آبادکاروں کے پتھراؤ سے دو روز قبل بھی ایک فلسطینی کو نابلس میں فوجی چوکی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی کی گاڑی تباہ ہوگئی تھی اور صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی کی کوئی مدد نہیں کی گئی تھی ۔