(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہ کا ایک بار پھر قبلہ اول پر دھاوا اور مسجد اقصیٰ کے اطراف کے علاقوں میں ریاستی سرپرستی میں فلسطینیوں پر کھلے عام تشدد۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں غیر قانونی مسلح صہیونی آبادکاروں نے قبلہ اول کے نزدیکی علاقوں میں صیہونی ریاستی سرپرسی میں منظم طریقے سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کی جبکہ مسجد اقصیٰ میں گھس کر ایک بار پھر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کے جتھوں کی سربراہی کرنے والے صیہونی مذہبی اور سیاسی شخصیات کو مسجداقصٰی میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی حدود میں موجود مسلمانوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرتے ہوئے تشددکا نشانہ بنایا جبکہ صیہونی مذہبی جنونیوں نے جوتوں سمیت قبلہ اول میں گھس کر مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔
صیہونی غیر قانونی آبادکاروں نے پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ کے اطراف کے علاقوں میں موجودفلسطینیوں پر بھی کھلے عام تشدد کا نشانہ بنایا۔