(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے جبکہ دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور مضبوطی کیلئے نمائندہ خصوصی کا کردار قابل ستائش ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمٰن علوی نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی سے خصوصی ملاقات میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد کی منظوری پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے جبکہ دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور مضبوطی کیلئے نمائندہ خصوصی کا کردار قابل ستائش ہےتاہم انہوں نے بر طانیہ اوریورپ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیار غیر میں بھی کشمیر کاز کے ساتھ جڑے ہیں اور سمندر پار رہنے والے پاکستانی بھائی اور بہنیں پاکستان کا اصل سر مایہ ہیں جو محنت کر کے ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر فہیم کیانی کو یقین دلایا کہ اہل پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ تحریک کشمیر کےصدرفہیم کیانی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے