(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی افواج نے ان کشمیری رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ کر کے انہیں حراست میں لیا ۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے دورہنماؤں وائس چیئرمین غلام احمد گلزاراورجنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمدکوبھارتی فوجی حراست میں لے لیا گیا تاہم مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے ان کشمیری رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ کر کے انہیں حراست میں لیا ۔
مزید معلومات کے مطابق بھارتی افواج نے حسب روایت چھاپوں کے دوران رہائش گاہوں کی نہ صرف تلاشی لی بلکہ چادر و چہاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو ہراساں بھی کیا جبکہ حراست میں لیے جانے والے کشمیری رہنماؤں غلام احمد گلزار اور مولوی بشیر احمد کو بھارتی افواج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔