(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نائیجیریا میں جماعت التعاون المسلمین کے زیر اہتمام صہیونی ریاست کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں منعقدہ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق آج بروز اتوار 20 دسمبر نائیجیریامیں اسلامی تنظیمی جماعت التعاون المسلمین کے سیکیورٹی ونگ کی جانب سےتنظیم کی اگلی قومی کانفرنس کی تیاری کےموقع پر عرب مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کےمعاہدے کے خلاف پرامن ریلی نکالی گئی جس میں تنظیم کے اراکین کے ساتھ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
اسلامی تنظیمی جماعت التعاون المسلمین کی جانب سے پرامن ریلی میں شریک مظاہرین نے عرب ممالک کے صہیونی حکام کے ساتھ جاری معمول پر لانے کےمعاہدے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ عوام نے ہاتھوں میں فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
جماعت کے قومی صدر شیخ داؤد عمران ملاسان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ہماری تنظیم کے اہداف میں سے سب سے اہم ہدف فلسطین کو ایک روز اس قبضے سے پاک دیکھنا ہے۔
شیخ داؤد عمران نے کچھ عرب رہنماؤں کے حوالے سےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کچھ عرب رہنماؤں کے ذریعہ جاری معمول کے معاہدے کی آڑ میں فلسطینیوں کا خون چوسنے کے ساتھ تمام مسلمانوں کو نقصان پہنچارہا ہے ۔