(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی مزدوروں اور گلہ بانوں پر منظم انداز میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے کمیٹی کے رکن راتب الجبور نے بتایا کہ آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے جنوبی علاقے یطہ میں "مصافر” کی مقام پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے ایک مسلح گروپ نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں فلسطینی گلہ بانوں اورکھیتوںمیں کام کرنے والوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی باشندے زخمی ہوگئے جس میں الجبارین، النجار اور اور حورین شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر معمولی زخمی ہوگئے ۔
راتب الجبور نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے صیہونی شرپسندوں کی دہشتگرانہ کارروائیوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے غیر انسانی اقدامات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔