(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سینئر رکن کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست سے دوستی کرنے والے غفلت میں ہیں اسرائیل سے معمول کے مطابق تعلقات استوار کرنے والے ممالک اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کےسینیر رکن عزت الرشق نے فلسطین کے نشریاتی ادارے قدس پریس کو دیئے گئے خصوصی انٹر ویو میں مسلم ممالک کی جانب سے صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف دوستی کا ہتھ بڑھانے والے مسلم ممالک اپنے اور مسلم امہ کے وسائل کو غلط مقام پر صرف کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست سے دوستی کرنے والے غفلت میں ہیں اسرائیل سے دوستی مسلم امہ کے مفاد کے خلاف اور اس کے وسائل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل سے معمول کے مطابق تعلقات استوار کرنے والے ممالک اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔
سے بات کرتے ہوئے عزت الرشق نے کہا کہ عرب ممالک کی حکومتیں اپنا اقتدار بچانے کی خاطر امریکیوں اور صہیونیوں کی کاسہ لیسی اختیار نہ کریں۔
عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا عرب اور مسلم امہ کی قومی سلامتی میں اس کے حقیقی دشمن کو نقب لگانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔