(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج فلسطینی نوجوانوں کے اغوا اورگھر گھر تلاشی کے بہانےبڑے پیمانے پربےگناہ افراد پر تشدد ۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں صہیونی فوج نے بيرزيت یونیورسٹی کے طالب علم معتصم زلوم کو رام اللہ میں واقع اس کے گھر پر چھاپہ مار کے گرفتار کیا جبکہ ایک اور نوجوان جمال رباح کو مشرق میں واقع المغير قصبے سےاس کے گھر سے گرفتار کیا۔
دوسری جانب طولكرم کےقریب عنبتا نامی قصبے میں صہیونی فوجیوں نے نوجوان مهند حماد کو اغوا کر لیا جبکہ بیت للحم کے جنوب میں واقع الدهيشہ کیمپ پردھاوا بول کرمتعدد فلسطینی باشندوں کوتشددکا نشانہ بناتے ہوئے تین نوجوانوںمحمد دریہ ، محمد سلیمان اور حسین شاہین کو اسلحہ کے زور پراغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔