(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقامی دفاعی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ڈیڑھ ہزار فلسطینیوں کو گرفتارکیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج نے چھاپہ مارکارروئیوں اور نام نہاد تلاشی کے نام پر لوٹ مارکرتے ہوئے 44 خواتین 182 بچوں (جن میں سے اکثریت کی عمریں 18 سال سے کم ہیں )18 صحافی جن میں 4خواتین صحافی بھی شامل ہیں سمیت کم سے کم ڈیڑھ ہزار کے قریب فلسطینیوں کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے ۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے العیسویہ میں قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں 15 سے زیادہ بچے زخمی جبکہ تین بچے شہید ہو چکے ہیں۔