(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انسانی حقوق تنظیم کے مطابق صیہونی جیل حکام نے دانستہ فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس پھیلایا اور علاج کی عدم فراہمی کے باعث صورتحال کو خطرناک کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے "المیزان ” کی جانب سے جارکردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صیہونی زندانوںمیں قید 138 فلسطینی قیدی اب تک عالمی وباء کورونا وائرس کاشکار ہوچکےہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی جیل حکام نے فلسطینی قیدیوں میں مہلک وائرس کو دانستہ پھیلایا کیونکہ جن قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ان کو کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے اس مہلک وائرس کا جیل میں قید یوں تک پہنچنا ممکن نہیں دوسری جانب اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ایک ادارے "بتسلم ” نے بھی صیہونی زندانوںمیں فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس کو دانستہ پھیلانے کی اطلاعات دی تھیں۔