(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے غزہ کے کاشتکاروں کو دو دن کے دوران اپنی فصل کاٹنے کا نوٹس دیا ہے بصورت دیگر تیار فصل کو فوجی بلڈوزروں سے ہموار کردیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج آج صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے کاشتکاروں کو اپنی فصل کو فوری طورپر کاٹنے کے نوٹسز جاری کئے ہیں ، نوٹس کے مطابق غزہ کے سرحد ی علاقے خان یونس کے مشرقی علاقے میں صیہونی فوج نے کاشتکاروں کو دو روز کے دوران اپنی تیار فصل کو کاٹنے کا نوٹس دیا ہے بصورت دیگر ان کی تیار فصلوں کو فوجی بلڈوزروں کی مدد سے ہموار کردیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 6 صیہونی فوجی بلڈوزروں نے غزہ میں داخل ہوکر فلسطینی کاشتکاروں کی زرعی زمین کو ہموار کردیا تھا اور عارضی تعمیر کردہ املاک کو مسمار کردیا تھا ۔