(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج نےشک کی بنیاد پر حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کو رہا کر دیا۔
قیدیوں کی انجمن برائے اسیران کے ترجمان کی جانب سےگزشتہ روز بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق قابض صہیونی فوج نے سلفیت کے مغرب میں واقع قصبہ قراوتہ بنی حسن سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان احمد مهيب مرعی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے کام سے واپس آرہا تھا ۔
انجمن برائے اسیران کے ترجمان کے مطابق قابض فوج کی انتظامی حراست میں احمد مھیب کو تمام رات تفتیشی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدکوئی جرم ثابت نہ ہونے پر بالآخر اگلے روز رہا کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوجیوں ہی بےبنیاد الزامات کی پاداش میں فلسطینی باشندوں کو ہراساں کر کے صہیونی تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور سالوں صہیونی عقوبت خانوں میں سنگین سزائیں دیتی ہےَ