(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں کو سخت سردی کے عالم میں خیمے ہٹادینے کا حکم کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزقابض فوج نےمقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے جنوب میں الظاہرہ قصبے کے مشرق میں فلسطینی پناہ گزین بستی شمعہ میں خربہ زنوتا کے مقام پردھاوا بولا جہاں ہزاروں بے گھر فلسطینی خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کو تفتیش کے بہانے ذدوکوب کیا تاہم 12 فلسطینی پناہ گزینوں کو جلد سے جلد خیمیں ہٹانے کے نو ٹس جاری کر دیے ۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بلدیہ کی جانب سے فلسطینی مکانوں کی مسماری کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں رہنے پر مجبور ہیں