(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاھو نے کہا کہ ایران خطے اور دنیا بھر میں عسکریت پسندوں کو مالی اعانت فراہم کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ اسرائیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جسے سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزقابض ریاست کے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صہیونی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بایڈن کے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واپسی کے عزائم صحیح نہیں ہیں اور یہ کہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی خطرناک ثابت ہوگی۔
نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ایران خطے اور دنیا بھر میں عسکریت پسندوں کو مالی اعانت فراہم کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ اسرائیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جسے سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔