(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کر کے لائن آف کنٹرول پرچڑی کوٹ سیکٹر میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بناکر جنگ بندی کی کھولی خلاف ورزی کی تاہم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا جبکہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگریزی کے رد عمل میں ایل او سی کے اس پار بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔