(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوںنے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض فوج نے ریلی کے شرکاء پر ربڑ کی گولیوں کے فائر کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخی ہوئے جبکہ صہیونی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر نے کےلیے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس کے نتیجےمیں موقع پر موجود افراد کی آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا اور درجنوں لوگ سانس گھٹنے کی تکلیف سے دو چار ہوئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئ ہے ۔