(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے ساتھ مراکش کا یہ معاہدہ ایک سیاسی گناہ ہے اور اس سے فلسطینی عوام کے حقوق کے انکار کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ حازم قاسم
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلامی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے سماجی رابطے کا ذریعہ فیس بک پر ایک پوسٹ جاری کی جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی ریاست کی مراکش کے ساتھ معمول کے معاہدے کامطلب ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسی کو مزید طاقتور بنانااور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی میں مدد دینے کے برابر ہے تاہم اسرائیل کے ساتھ مراکش کا یہ معاہدہ ایک سیاسی گناہ ہے اور اس سے فلسطینی عوام کے حقوق کے انکار کی حوصلہ افزائی ہوتی ہےجسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔
حازم قاسم نے مزید کہا کہ حماس ریاست مراکش اور اسرائیل کے مابین معمول کے معاہدے کے اعلان کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان کے بعد مراکش اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے والا رواں سال چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔