• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت ایٹمی جنگ حقیقت ہے،صدر آزادکشمیر

ہفتہ 12-12-2020
in پاکستان, خاص خبریں
0
مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت ایٹمی جنگ حقیقت ہے،صدر آزادکشمیر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر آزاد جموں کشمیر نے کہا ہے کہ دنیا نے آگے بڑھ کر تنازع کشمیر حل نہ کیا تو ناصرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن اور لیبرفرینڈز آف کشمیر اینڈریو گوائن کے ساتھ ویڈیولنک کے ذریعے ورچوئل انٹریکشن میں صدر  آزاد جموں وکشمیر  سردار مسعود خان نے کہا کہ تنازع کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ محض اندیشہ اور خدشہ نہیں بلکہ نظر آنے والی حقیقت ہےاگر عالمی طاقتوں  نے آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کے حل  کے سنجیدہ اقدامات نہ کئے تو ناصرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت سے خطہ میں صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جس کا خطہ اور پوری دنیا کے امن و سلامتی پر گہرے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم واستبداد اور دہلی کے حکمرانوں کے ذہن میں جنگی ضبط دونوں ملکوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ جنگ کے قریب لے جا رہا ہے۔

انہوں نے برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ سلامتی کونسل کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے آگے بڑھے اورمسئلہ کشمیر کے پر امن سیاسی و سفاتی حل کی راہ ہموار کرے۔

Tags: ایٹمی جنگتنازع کشمیرسردار مسعودخانعالمی طاقتیںمسئلہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.