(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحرین نے ستمبر میں صیہونی ریاست کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کرنے کے بعد گزشتہ روز "گلف ایئر” نے اسرائیلی فضائی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط کیے۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز خلیجی ریاست بحرین کی فضائی کمپنی ‘ گلف ایئر’ نے اسرائیل کے ساتھ فضائیہ کے دو طرفہ تعاون کے ساتھ پانچ معاہوں پر دستخط کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کی کمپنی نے "تل ایوی ایشن” گروپ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق مؤخر الذکر "اسرائیل” میں گلف ایئر کی نمائندگی کرے گی۔
بحرین کی ہواباز کمپنی نے اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز گروپ کے ساتھ "تل ابیب” میں بین گوریئن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے "گلف ایئر” طیاروں کی دیکھ بھال سنبھالنے کے معاہدے پر اتفاق کیا۔
کمپنی نے زمینی ہینڈلنگ ، کارگو اور ہوائی اڈے کی دیگر سروسز سے متعلق اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔
بحرین اور "اسرائیل” نے ستمبر میں باضابطہ تعلقات قائم کیےتھے۔