• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہم مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے مکمل تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں  گے، شاہ عبداللہ

جمعہ 11-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ہم مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے مکمل تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں  گے، شاہ عبداللہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  شاہ عبداللہ نے کہا  کہ  بیت المقدس امن کا عنوان ہے اور ہم ایسی کوئی تجویز یا اقدام قبول نہیں کریں گے جس میں مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی تاریخی، قانونی اور دینی شناخت کو نقصان پہنچے۔

گزشتہ روز اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم  نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے جس میں مشرقی بیت المقدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو اور وہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں پر مشتمل ہو۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایسی فلسطینی ریاست کاقیام ہی خطے میں دیرپا اور منصفانہ امن کی بنیاد بن سکتا ہے اور یہی اردن کا تزویراتی آپشن ہےجس کے مطابق  فلسطینیوں کو ایک ایسی ریاست کی ضرورت ہے جس میں وہ عزت اور مکمل آزادی کے ساتھ جی سکیں۔

شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے آئینی اور منصفانہ حقوق سے محروم رکھنا خطے میں محاذ آرائی اور عدم استحکام کا باعث ہے البتہ  مسجد اقصیٰ اور پورا حرم قدسی عالم اسلام کے لیے سرخ لکیر ہے اور ہم اس کی تقسیم یا اس میں شراکت قبول نہیں کریں ‌گے۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ ہم القدس اور اس کی مقدسات کے دفاع، اس کی تاریخ، تشخص اور القدس کی اسلامی اور مسیحی مقدسات کے تحفظ کے لیے اردن کی ہاشمی مملکت کے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل درآمد جاری رکھیں گے۔

Tags: "شاہ عبداللہ دوم"اردنبیت المقدسصہیونیئزممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.