(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو جنوری 2005 میں اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے رہائشی فراس محمد مصلح کو صیہونی فوجی عدالت سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات ثابت نہ ہونے کے باوجود 15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
فراس محمد مصلح کو جنوری 2005 میں صیہونی فوجیوں نے ان کے گھر سے اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکیا تھا ، چھ ماہ تک صیہونی فوجی عدالت میں چلنے والے مقدمےمیں ان پر اسرائیل مخالف سرگرمیوںمیں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکے تھے اس کے باوجود اسرائیلی فوجی عدالت نے انھیں 15 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔