(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سات افراد جاں بحق، 586 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے شہر میں متاثرین کی کل تعداد 26،817 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے متاثر ہونے والے 7 افراد خالق حقیقی سے جاملے، 586 نئے کیسز ریکارڈکئے گئے جبکہ شہر میں انفیکشن کی شرح 7 عشاریہ 23 فیصد ہے ۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتےہوئے وزارت صحت کے ترجمان ایاد البزم نے آئندہ جمعے اور ہفتے کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے اگر فوری اقدامات نا کئے گئے تو صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے ۔