(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نےآزادی کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اور صہیونی ریاست کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ ارض مقدس کی آزادی کے حصول کے لیے کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
حماس کے 33 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں حماس کے سینئر عہدیدار ماھر صلاح نے فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کےراستے کو برقرار رکھنےکیلئےاپنی تحریک کےعزم کو دہراتے ہوئے کہاہے کہ اسی مہینے 33 سال قبل اللہ نے فلسطینی قوم کو پہلے انتفاضہ اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے نوازا۔
انھوں نے کہا کہ "فلسطینی عوام کی جانب سے 20 ویں صدی کے آغاز میں شروع ہونے والی مزاحمت کے تسلسل میں فلسطینی عوام نے ایک بار پھر قابض صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت شروع کی ہے جو ہماری گزشتہ مزاحمت ہی کا حصہ ہے، انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نےآزادی کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اور صہیونی ریاست کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ ارض مقدس کی آزادی کے حصول کے لیے ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔