(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو محاصرے کے کے نام پر شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال قابض فوج کے اہلکاروں نے تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں شہید نوجوان مجاہدین تھے جنہوں نے تلاشی کے دوران مزاحمت کی اور مقابلے میں جاں بحق ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے سنگھ پورہ میں دستی بم دھماکے سے 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔