(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کےد وران غزہ میں کورونا وائرس کے نئے 639 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے متاثر ہونےوالے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ،عالمی وباء کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 639 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 7 افراد جان سے گئے ۔
اس سے قبل غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے عالمی وبا کی روک تھام کیلئے جمعہ اور ہفتے کو کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے ۔