(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی یونین کے سفارت کاروں کے مشن وفد کا کورونا کے تناظر میں غزہ میں صحت کی صورتحال کا جائزہ ، وفد نے غزہ کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔
یورپی یونین کے سفارتکاروں پر مشتمل مشن وفد نے سوین کوہن وان برگڈورف کی سربراہی میں گزشتہ روز عالمی وباء کورونا وائرس کی صورتحال کے کے تناثر میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کا دورہ کیا اور شہر میں صحت کی صورتحال جائزہ لیا ۔
غزہ پہنچنے پر وفد کا استقبال وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ اور غزہ میں بین القوامی کونسل کے سربراہ اور سابق وزیرصحت باسم نعیم نے کیا، اس موقع پر برگ ڈورف نے کہا کہ ہم فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مدد کی پیش کش کرنے آئے ہیں اور ہم فلسطینی استحکام کے حصول کے لیے پوری کوشش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم غزہ کو فلسطین کا ناقابل تقسیم سب سے اہم حصہ سمجھتے ہیں۔یورپی عہدیدار نے غزہ میں ہر فرد کی زندگی یقینی بنانے اور انسانی حقوق اور تعلیم کے حق کو فروغ دینے پر زور دیا۔