• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی مذہبی رہنماؤں کی یہودی تہوار پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی ہدایت  

بدھ 09-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی مذہبی رہنماؤں کی یہودی تہوار پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی ہدایت  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی مذہبی رہنماؤں نے شرپسند صیہونی آبادکاروں کو یہودی مذہبی تہوار کےموقع پر مسجد اقصیٰ پر تلمودی گیتوں پر رقص کی ہدایت  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست میں  موجود انتہا پسند یہودیوں گروپوں کے نمائندہ اتحاد’تنظیمات ہیکل’  اور شرپسند یہودی  مذہبی رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں  اور مذہبی عناصر پر زور دیا ہے کہ وہ یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الانوار’ جسے ‘الحانوکاہ’ بھی کہا جاتا ہے کی آمد کے موقع پر  مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں اور تلمودی گیتوں پر رقص کریں

آباد کاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے سامنے الغزالی چوک میں ہونے والے مذہبی رقص میں شرکت کریں،  باب العامود میں شمع روشن کریں اور باب الخلیل کی دیواروں پر خاکے بنانے، باب الساھرہ اور شاہراہ سلیمان القانونی پرہونے والی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

واضح رہے کہ یہودی مذہبی تہوار’عید الانوار’ یا  ‘الحانوکاہ’10 دسمبر سے18 دسمبر تک منایا جاتا ہے  اسرائیل  کے  یہودی گروپوں متحدہ عرب امارات اور بحرین پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں مشترکہ عبادت کے ان کے پروگرامات میں حصہ لیں اور اس میں معاونت کریں۔

Tags: 'الحانوکاہباب الاسباطعید الانوار'قبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.