• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے فلسطینی عالم دین کو گرفتارکرلیا

پیر 07-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نے فلسطینی عالم دین کو گرفتارکرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی عالم دین کو گھر سے گرفتارکرنے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا جبکہ گرفتاری کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کی  الواد کالونی کے رہائشی نوجوان فلسطینی عالم دین الشیخ رافت نجیب کو ان کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران  گرفتارکرکے  شہر میں موجود حراستی مرکز میں منتقل کردیا ہے، عالم دین کی گرفتاری کے حوالے سے اہل خانہ کو بھی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے ۔

الشیخ نجیب کو صیہونی حکام نے دو ماہ قبل مسجد اقصیٰ سے پانچ ماہ کے لیے بے دخل کردیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام  فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست کرنے کیلئے انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ  یہ پہلا موقع نہیں‌ کہ قابض صہیونی فوج نے کسی فلسطینی دینی شخصیت کو گرفتار کیا ہے یا انہیں مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں اور اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینیوں کو عبادت کے حق سے محروم کررہا ہے۔

Tags: الشیخ رافت نجیبصیہونی فوجفلسطینی عالم دینمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.