(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھارتی فوج نے پرتشدد محاصرے اور تلاشی آپریشنز کے دوران شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار اورشوپیاں کے علاقے زاوورہ منلو میں 2بھارتی اہلکاروں نے خود کشی کرلی۔
قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیاں تنگ کرتے ہوئے سرینگر ، پلوامہ ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ، شوپیاں اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں پرتشدد محاصرے اور تلاشی آپریشنز کے دوران گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی ہے جس کے نتیجے میں کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کے واقعات میں تیزی آئی ہے تاہم کشمیری اپنے عزم کو جواں رکھتے ہوئے بھارتی درندگی کے خلاف حق کی آواز بلند کیے ہوئے ہیں اور احتجاجی مظاہروں میں ساری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ پیش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ہی سرکاری ہتھیار سے اپنی جان کا خاتمہ کر لیا ہے ۔