(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خطیب مسجد اقصیٰ نے ترک صدر کو مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، مسجد اقصیٰ او القدس کو صہیونی ریاست کی طرف سے لاحق خطرات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطین کے ممتازعالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز ترکی دورہ کیا اور انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی، ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ترک صدر کے قریبی ساتھی ، حکومتی عہدیدارسینئر صحافی اور ترکی کے سابق وزیر برائے مذہبی امور محمد گورماز بھی موجود تھے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کے دورہ پرآئے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب شیخ عکرمہ صبری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، القدس کے لیے جان و مال کی قربانی امت مسلمہ کے لیے شرف کی بات ہے پیچھے کسی صورت نہیں ہٹیں گے۔
انھوں نے کہا ہمارا دل مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ دھڑکتا ہے اس کا تحفظ ہم پر فرض ہے صیہونیت کے مقابلے میں القدس کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ، یہاں تک کہ اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ القدس کے لیے جان و مال کی قربانی امت مسلمہ کے لیے شرف کی بات ہے۔