(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) طبی امداد کو مقبوضہ بیت المقدس میں ترکی کے سفیر نے فلسطین رابطہ کونسل کے چیئرمین کے حوالے کیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والی عالمی وباء نے مقبوضہ فلسطین میں بھی تشویشناک صورتحال پیدا کردی ہے اس صورتحا ل میں برادر ملک ترکی ایک بار پھر اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے موجود ہے ترکی کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے بھیجی گئی امداد کی دوسری کھیپ مقبوضہ فلسیطن کے شہر رام اللہ پہنچ گئی ہے
طبی امداد کو مقبوضہ بیت المقدس میں متعین ترکی کے قونصل جنرل احمد رضا دیمیر نے فلسطینی وزیر صحت می کیلہ اور وزیر خارجہ ریاض المالکی کی موجود گی میں فلسطین رابطہ کونسل کے چیئرمین احمد رفیق کے حوالے کی ۔
فلسطینی حکام نے ترکی کی سے انسانی بنیادپربھیجی گئی طبی امداد کی فراہمی پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد دونوںملکوں اور اقوام کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی قوم ترکی کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی اور کرونا کے انسداد کے لیے دی جانے والی معاونت پر انقرہ کی شکر گذار ہے۔ترکی کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد میں طبی سامان، ادویات، 20 وینیٹر لینٹر اور حادثات کے شعبے میں استعمال ہونے والی اشیا شامل ہیں۔