(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) افریقی ملک ایتھوپیا سے دو ہزار یہودی اسرائیل پہنچیں گے جن کو غیر قانونی طورپر مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی آبادیوں میں آباد کیا جائے گا۔
صیہونی ریاست کے عبرانی ٹی وی چینل’ 7′ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘وزٹ اسرائیل’ کے عنوان سے شروع کردہ منصوبے کے تحت افریقی ملک ایتھوپیا سے جلد دو ہزار یہودیوں کو صیہونی ریاست میں لایا جائے گا جنہیں گذشتہ کچھ عشروں کے دوران اسرائیل میں پر تعیش زندگی کے خواب دیکھا کر اسرائیل میں آباد ہونے کیلئے آمادہ کیا گیا ہے ۔
عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا میں کئی اسرائیلی ادارے کام کر رہے ہیں جو یہودیوں کو صہیونی ریاست میں آنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان تنظیموں اور اداروں میں اسرائیلی وزارت خارجہ اور داخلہ کے مندوبین، ایمی گریشن حکام اور اسرائیل میں زیادہ سے زیادہ آباد کاری کے لیے کام کرنے والے گروپوں کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں۔
عبرانی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں سال اکتوبر میں ایتھوپیا سے دو ہزار یہودیوں کو لانے اور انہیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔