(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انڈونیشیاکے رکن پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے افراد جن کے پاس صیہونی ریاست کا پاسپورٹ ہو انہیں انڈونیشیا کا ویزہ جاری نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشی پارلیمنٹ کے رکن ھدایت نور وحید اور پیپلز مشاورتی کونسل کے چیئرمین نے انڈونیشی صدر کے صیہونی ریاست کے حوالے سے موقف کو مبھم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست ایک ناجائز ریاست ہے تاہم حکومت کا صیہونی ریاست کے ساتھ مؤقف واضحنہیں کیا حکومت کا قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور تعلقات معمول پرلانے کا کوئی دناؤ تو نہیں بن رہا ہے۔
انہوں نے انڈونیشی صدر سے اسرائیل کا ہرسطح پر بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موجودہ وقت ہمیں ہمیں مظلوم فلسطینی قوم اور اس کی آزادی کی تحریک میں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔