(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے اور 748 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوگئی ہے ، وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں کورون وائرس سے متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مہلک وائرس نے اب تک 65 افراد کی جان لے لی ہے ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 روز میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو حالات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا کیونکہ طویل معاشی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ۔