(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال نومبر میں اب تک صہیونی فوج کے ہاتھوں200 افرادکی املاک تباہ ہوچکی ہے جس کے بعد یہ متاثرہ افراد کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے اوچامیں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال نومبر کے آغاز سے اب تک صہیونی فوج نے 129 فلسطینی عمارتیں مسمار اور ضبط کر لیں جس کے نتیجے میں 100 افراد بے گھر ہوئے اور 200 متاثر افراد کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔