(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کی کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے تحت مغربی کنارے میں 48 گھنٹوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
فلسطین اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق موجودہ ہفتہ کے دوران شہریوں میں انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کرنے کے بعد کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حکومتی منصوبے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے میں عالمی وباءکے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے جمعہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک 48 گھنٹوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے رہے گا۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن میں صرف بیکریوں اور فارمیسیوں کے علاوہ زندگی کے تمام پہلو شامل ہیں جنھیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔
شہریوں کے گھروں سے بغیر کسی سنجیدہ وجوہات کے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ شہر کی گلیوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گشت کریں گیں اور کچھ شہروں کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں بھی لگاءی جائیں گی۔