(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی شہری کو بے دردی سے شہید کرنے کے بعد الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی نے صیہونی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی۔
مقامی فلسطینی زرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے سلوان میں وادی ربابہ کالونی کے رہائشی 37 سالہ نور جمال شقیر کو صیہونی فوجیوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا جب وہ مشرقی بیت المقدس میں الزعیم چوکی کے پاس سے گزر رہا تھا ، صیہونی فوجیوں نے جمال شقیر کو زخمی کرنے کے بعد زخمی حالت میں سڑک پر پڑے رہنے دیا اور اس کے شہید ہونے تک کسی کو اس کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی ۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے الزام لگایا ہے کہ ایک فلسطینی کار ڈرائیور نے الزعیم چوکی معمور اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی اور اس کےبعد گاڑی ان پر چڑھانے کی کوشش کی گئی جس پر فوجیوںنے جوابی کارروائی میں فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
شہید فلسطینی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جمال شقیر پبلک ٹرانسپورٹ میں کام کرتا تھا۔ انہوں نے اسے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد سڑک پر پڑے تڑپتے دیکھا۔
اس کے بعد قابض فوج نے اس کے والد اور بھائیوں کو المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارنے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا اور کسی کو بھی زخمی شہری تک رسائی اور اس کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی۔