(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوجیوں نے نماز جمعہ سے قبل تلاشی کا عمل شروع کیا اور سیکڑوں نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آج بروز جمعہ قابض صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے دروازے باب الاسباط پر تلاشی کا عمل شروع کیا اور نماز کیلئے آنے والے فلسطینیوں کے شناختی کارڈز دیکھتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا۔
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتعل شہریوں کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو عبادت سے روکنے کا مقصد قبلہ اول پر صیہونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے تاہم کسی بھی صیہونی سازش کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔