(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکام نے قیدی مہر الاخراس کو رہا کردیا جس کے بعد قیدی نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تاہم وہ پٹھوں کی کمزوری کا شکار ہیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے سے قاصر ہیں۔
مقامی نشریاتی ادارے المیادین ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے 103 روزہ طویل بھوک ہڑتال کے بعد جمعرات کی صبح نتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی قیدی مہرالاخراس کو رہا کردیا۔
قت گویائی سے محروم فلسطینی ا قیدی طویل بھوک ہڑتال کے باعث شدید کمزوری کا شکار ہے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے بھی قاصر ہے۔
رہائی کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہرالاخراس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو صیہونی مظالم کے خلاف دنیا سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں رکھنا چاہئے اور اپنا دفاع خود کرنا چاہئے ۔